زرتاج گل آج عدالت میں پیش کیوں نہیں ہوئیں، ان کے وارنٹ گرفتاری نکالیں، جج

زرتاج گل آج عدالت میں پیش کیوں نہیں ہوئیں، ان کے وارنٹ گرفتاری نکالیں، جج

پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی عدالت میں غیر حاضری، جج نے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پی ٹی آئی کی رہنما زرتاج گل کے خلاف درج مقدمات کی سماعت کے دوران جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے اہم ریمارکس دیے۔ عدالت میں سماعت کے دوران جج نے کہا کہ اگر زرتاج گل آج عدالت میں پیش ہو جاتیں تو بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا جاتا۔

جج نے مزید کہا کہ زرتاج گل آج عدالت میں کیوں نہیں پیش ہوئیں؟ ان کے وارنٹ گرفتاری نکالیں۔وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ زرتاج گل کو آج حاضری سے استثنیٰ دیا جائے اور وہ اگلی سماعت پر پیش ہوں گی

اس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 8 مئی تک ملتوی کر دی۔ زرتاج گل اور دیگر کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں توڑ پھوڑ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمات درج ہیں۔

Scroll to Top