عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ متوقع تاریخ سامنے آگئی

کراچی ۔ اسپارکو نے ذی القعدہ کا چاند آج نظر آنے کی پیشگوئی کر دی ہے۔ ترجمان اسپارکو کے مطابق آج غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 18 گھنٹے 51 منٹ ہوگی۔

ترجمان نے بتایا کہ ملکی ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور چاند نکلنے کا دورانیہ 53 منٹ ہونے کی توقع ہے، جس کی بنیاد پر چاند دیکھے جانے کے امکانات موجود ہیں۔

اسپارکو کے ترجمان نے مزید کہا کہ فلکیاتی پیرامیٹرز کے مطابق شام کے وقت موسم صاف رہنے کی توقع ہے، جس سے رویت کے امکانات مزید بڑھ جاتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق یکم ذی القعدہ 29 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں چاند کی رویت کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔ اگر ذی القعدہ کا چاند آج نظر آ جاتا ہے اور ذی القعدہ تیس دن کا مکمل مہینہ ہوتا ہے تو عیدالاضحیٰ 7 جون کو منائے جانے کا امکان ہے، جبکہ اگر مہینہ 29 دن کا ہوتا ہے تو عیدالاضحیٰ 6 جون کو ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ادارہ صحت نے کانگو بخار اور ہیٹ اسٹروک سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی

Scroll to Top