پاکستان کی مسیحی برادری حکومت اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، صدر بشاپ چرچ آف پاکستان

اسلام آباد۔ پہلگام واقعے پر بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی جانب سے سخت ردعمل کا سلسلہ جاری ہے۔ صدر بشاپ چرچ آف پاکستان ڈاکٹر آزاد مارشل نے بھارت کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ کی طرح قائم و دائم رہنے کے لیے بنایا گیا ہے۔

ڈاکٹر آزاد مارشل نے بھارت کی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا، “مودی، تمہاری کھوکھلی دھمکیوں سے ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسیحی برادری ہمیشہ کی طرح حکومت اور مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور پاکستان کی سلامتی و بقا کے لیے اپنا تن، من، دھن سب قربان کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہے۔

ڈاکٹر آزاد مارشل کے ان بیانات سے بھارتی حکومت کو واضح پیغام دیا گیا کہ پاکستان کے عوام اور اقلیتی برادری کسی بھی خارجی دھمکی یا جارحیت سے مرعوب نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کراس کرکے ہندوستان کو پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دیں گے!رہنما تحریک خالصتان گرپتونت سنگھ پنوں

Scroll to Top