لندن ۔ اتوار کے روز پاکستانی ہائی کمیشن لندن پر حملہ کرنے والے انتہا پسند کی شناخت سامنے آ گئی ہے۔ حملہ آور بھارتی نژاد 41 سالہ انکیت لوو ہے، جس پر 27 اپریل کو پاکستانی ہائی کمیشن کی کھڑکیاں توڑنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
کنگسٹن و چیلسی کی میٹرو پولیٹن پولیس کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی کہ انکیت لوو کی تاریخ پیدائش 7 اگست 1983 ہے اور وہ بھارتی نژاد ہے۔ انکیت لوو کو 28 اپریل کو ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ 27 اپریل کی شام تقریباً 05:00 بجے پیش آیا، جب پولیس کو ایک شخص کی جانب سے پاکستانی ہائی کمیشن کی کھڑکیاں توڑنے کی اطلاع ملی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حملہ آور کو گرفتار کیا اور اس کے خلاف مجرمانہ نقصان کا الزام عائد کیا۔
اس حملے کے بعد بھارت کی جانب سے دوسرے ممالک میں ماورائے عدالت قتل عام کے بعد سفارتی دہشت گردی کا ایک نیا پہلو بے نقاب ہو گیا ہے۔





