دو چار دن میں فیصلہ کن صورتحال ہوسکتی ہے، خطرہ ٹل بھی سکتا ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کے ساتھ جنگ کا خطرہ موجود ہے اور آئندہ 2 سے 4 دن انتہائی اہم ہیں۔

ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر دو چار دن میں کچھ ہونا ہوا تو ہو جائے گا، ورنہ خطرہ ٹل جائے گا۔

خواجہ آصف نے بتایا کہ اس وقت دونوں ممالک کی افواج سرحدوں پر آمنے سامنے کھڑی ہیں، کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر افواج تعینات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھارتی جارحیت کا جواب دینے کے لیے 100 فیصد تیار ہیں۔

وزیر دفاع کے مطابق وہ تمام اقدامات کر لیے گئے ہیں جو حالات کی نزاکت کو مدنظر رکھتے ہوئے ضروری تھے۔ اگر بھارت نے سرحد پار کرنے یا جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو پاکستان بھرپور جواب دے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ترک صدر کا پاک بھارت کشیدگی پر درعمل

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ خواجہ آصف نے بتایا کہ چین، سعودی عرب سمیت مختلف ممالک کشیدگی کم کرانے کی کوششیں کر رہے ہیں تاکہ خطرہ ٹل جائے۔

Scroll to Top