شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر پر فالو اپ آپریشن کے دوران مزید 17 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے ہتھیار، گولیاں اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ روز کے آپریشن میں 54 خارجی دہشت گرد مارے گئے تھے، جبکہ گزشتہ 3 دنوں کے دوران سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں مجموعی طور پر 71 خارجی دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : بڑی کارروائی، سیکیورٹی فورسز نے پاکستان میں دراندازی کرنے والے 54 خوارج ہلاک کر دیئے
آئی ایس پی آر نے یہ بھی کہا کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں اور وہ ملکی امن، استحکام، اور ترقی کو سبوتاژ ہونے نہیں دیں گی۔
اس آپریشن کا مقصد پاک افغان سرحد کے قریبی علاقوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کو ختم کرنا اور سرحدی علاقوں میں سکیورٹی کو مزید مستحکم کرنا ہے۔





