پاکستان آرمی نے ایسا خطرناک ٹینک میدان میں اتار دیا جس کا مقابلہ کوئی بھارتی ٹینک نہیں کرسکتا، تصاویر منظر عام پر

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے پیش نظر پاکستانی افواج نے سرحدی علاقوں میں جنگی مشقیں شروع کر دی ہیں۔ یہ مشقیں سیالکوٹ، نارووال، ظفروال اور شکر گڑھ سمیت دیگر علاقوں میں کی جا رہی ہیں، جہاں چھوٹے بڑے جدید ہتھیاروں، ٹینکوں، توپ خانہ اور انفنٹری نے حصہ لیا۔

پاک فوج کے جوانوں نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ وطن کی سلامتی اور دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہیں اور ملک کی سرحدوں کا دفاع کرنے میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کریں گے۔ فوج کی جنگی مشقوں میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا، جس میں پاکستان آرمی کے جدید VT-4 ٹینکس اور SH-15 آرٹلری گنز بھی شامل تھیں۔

VT-4 ٹینک ایک جدید ترین مین بیٹل ٹینک ہے، جو دشمن کے کسی بھی جدید ٹینک سے زیادہ طاقتور ہے اور اسے گن پاور میں بھی پیچھے چھوڑ دیتا ہے۔ یہ ٹینک 125 ملی میٹر کی اسموٹھ بور گن سے لیس ہے جو مختلف اقسام کے گولے، بشمول اینٹی ٹینک گائیڈیڈ میزائلز فائر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس میں 12.7 ملی میٹر ہیوی مشین گن کے ساتھ ایک ریموٹ کنٹرولڈ ویپن اسٹیشن بھی موجود ہے۔

دوسری جانب SH-15آرٹلری گن 155 ملی میٹر / 52 کیلبر کی خودکار ہاؤٹزر توپ ہے، جو روایتی گولہ بارود کے ساتھ 23 کلومیٹر اور راکٹ کی مدد سے 53 کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس میں نیم خودکار لوڈنگ سسٹم کی سہولت موجود ہے اور یہ ایک منٹ میں 4 سے 6 گولے داغنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

Scroll to Top