امریکا اور بھارت کے درمیان 13 کروڑ ڈالر کا دفاعی معاہدہ منظور

امریکی محکمہ دفاع کے ادارے ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی (DSCA) نے بھارت کے ساتھ 13 کروڑ ڈالر مالیت کے ایک اہم دفاعی معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اس معاہدے میں سمندری ویژن سافٹ ویئر اور اس سے متعلقہ تربیت کی فراہمی شامل ہے۔ یہ معاہدہ بھارتی بحریہ کی نگرانی اور دفاعی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں مدد دے گا۔

دفاعی امور کے مبصرین کا کہنا ہے کہ معاہدے کے ذریعے بھارت کی بحری نگرانی کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

دوسری جانب امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس معاہدے سے خطے میں فوجی توازن متاثر نہیں ہوگا اور یہ اقدام جنوبی ایشیا میں استحکام لانے میں معاون ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں تارکین وطن نے معیشت کو نقصان پہنچایا، سرمایہ کاری میں تاریخی اضافہ، ٹرمپ

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں امریکا اور بھارت کے درمیان دفاعی تعلقات میں تیزی سے پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے۔

Scroll to Top