پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10کے 20ویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 210 رنز کا ہدف دیدیا ۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز بنائے۔
کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، وارنر اور ٹم سیفرٹ نے ٹیم کو 53 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا، سیفرٹ 22 رنز بنانے کے بعد عبید شاہ کا شکار بنے۔
ڈیوڈ وارنر 30 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹے جبکہ عمیر یوسف صرف ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے۔ جیمز ونس نے عرفان خان نیازی کے ساتھ ملکر 78 رنز کی اہم شراکت قائم کی، عرفان 40 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔
جیمز ونس کیریز پر ڈٹے رہے اور اپنی نصف سینچری مکمل کی وہ 45 گیندوں پر 65 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، ان کی اننگز میں 2 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے ۔ خوشدل شاہ نے 13 گیندوں پر 33 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور وہ بھی ناٹ آؤٹ رہے۔
یہ بھی پڑھیں:بنوں:سی ٹی ڈی پولیس کی فائرنگ سے دہشت گرد کمانڈر ہلاک
ملتان سلطانز کی جانب سے عبید شاہ نے 2، ڈیوڈ ویلے اور کرٹس کیمفر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔





