بھارتی دھمکیاں ناکام، قصور کے سرحدی علاقے بھیڈیاں کلاں کے عوام پاک فوج کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں

قصور: بھارت کی جانب سے جنگی دھمکیوں کے باوجود قصور کے سرحدی علاقے بھیڈیاں کلاں کے عوام کا جذبہ بلند ہے۔

مقامی شہریوں نے واضح کیا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی جارحیت سے مرعوب نہیں ہوں گے اور ہر محاذ پر پاک فوج کے شانہ بشانہ دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق سرحدی علاقے کے باسیوں کا کہنا ہے کہ بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کی کوشش کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی مسلح افواج مکمل طور پر چوکس اور تیار ہیں، جبکہ عوام کو اپنی فوج پر مکمل اعتماد اور بھروسہ ہے۔

شہریوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ہم دشمن کی کسی دھمکی سے ڈرنے والے نہیں، ہمارا ایمان، اتحاد اور قربانی کا جذبہ ہمیں مضبوط بناتا ہے۔

قصور کے رہائشی ملک محمد اویس کا کہنا تھا کہ اگر کسی نے وطن کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو اس کی آنکھیں نکال دی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں پاک فضائیہ نے ہندوستانی ایئر فورس کے جہاز کو ہوا میں ہی جام کر دیا، صحافی منصور علی خان نے سب سے بڑی خبر دے دی

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم خصوصاً سرحدی علاقے کے مکین اپنی افواج کے ساتھ چٹان کی مانند کھڑے ہیں اور ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

Scroll to Top