پاک فضائیہ دشمن کو دھول چٹانے کیلئے ہر دم تیار ہے

اسلام آباد: پاک فضائیہ نے ایک مرتبہ پھر اپنی تیاری اور عزم کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ ملکی فضاؤں کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہے اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

پاک فضائیہ نے ہمیشہ پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کی خاطر اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نہایت مؤثر اور پروفیشنل انداز میں سرانجام دی ہیں۔ دنیا بھر میں پاک فضائیہ کو اس کی تکنیکی مہارت، نظم و ضبط اور دلیرانہ کردار کی وجہ سے سراہا جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ جدید ترین لڑاکا طیاروں، ریڈار سسٹمز اور الیکٹرانک وارفیئر ٹیکنالوجی سے لیس ہے، جو کسی بھی ممکنہ حملے یا مداخلت کا بروقت اور مؤثر جواب دینے کے قابل بناتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا ایک اور منصوبہ ناکام بنا دیا، کواڈ کاپٹر مار گرایا

حالیہ علاقائی کشیدگی کے تناظر میں عسکری ذرائع نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان کی فضائی سرحدوں پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔ پاک فضائیہ ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے مکمل طور پر الرٹ اور مستعد ہے۔

Scroll to Top