بھارتی عدلیہ مودی سرکار کی ہمنوا، پہلگام واقعے کی تحقیقات کی درخواست مسترد کر دی

بھارتی عدلیہ مودی سرکار کی ہمنوا، پہلگام واقعے کی تحقیقات کی درخواست مسترد کر دی

بھارتی سپریم کورٹ نے پہلگام واقعے کی تحقیقات کے لیے دائر کی گئی مفاد عامہ کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

کشمیری شہریوں نے بھارتی افواج کے خلاف تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن کے قیام کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی تھی جسے مسترد کردیا گیا۔

درخواست گزاروں کا مطالبہ تھا کہ پہلگام میں ہونے والی ہلاکتوں کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں، مگر عدالت نے سرسری سماعت کے بعد اس درخواست کو مسترد کرتے ہوئے ججوں نے درخواست گزاروں کو سرزنش بھی کی۔

تین کشمیری شہریوں نے یہ درخواست بھارتی سپریم کورٹ میں دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ پہلگام میں بھارتی افواج کی کارروائیوں میں ہونے والی ہلاکتوں کی غیر جانبدار تحقیقات کرائی جائیں۔

سپریم کورٹ کے ججوں نے درخواست گزاروں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ بھارتی افواج کی حوصلہ شکنی کر رہے ہیں اور اس نوعیت کی درخواستوں کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی فضائی حدود پر پابندی، ایئر انڈیا کو سالانہ 600 ملین ڈالر کا نقصان

عدالت نے کشمیری طلبہ کو ہراساں کرنے کے واقعات پر متعلقہ ہائی کورٹس سے رجوع کرنے کی ہدایت بھی کی، اس فیصلے نے بھارت میں عدلیہ اور حکومت کے تعلقات پر مزید سوالات کھڑے کر دیے ہیں، خاص طور پر جب بات کشمیر کے حساس مسائل کی ہو۔

Scroll to Top