پہلگام واقعے میں بھارتی بیانیے کی سچائی بے نقاب ہو گئی، بین الاقوامی میڈیا نے سوالات اٹھاتے ہوئے بھارتی حکام کے پیش کردہ بیانیے کی حقیقت بھی کھول کر رکھ دی۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں حملے کے دوران سکیورٹی کی سنگین خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے بھارتی حکومت کی کارکردگی پر انگلی اٹھا دی۔
پہلگام کے معروف سیاحتی مقام بیسرن پر ہونے والے حالیہ حملے نے بھارتی سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے اپنی تازہ رپورٹ میں اس واقعے کی تہہ تک جانے کی کوشش کی ہے اور کئی اہم پہلوؤں پر بھارتی حکومت کی خاموشی پر تنقید کی ہے۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ابھی تک اس سوال کا کوئی واضح جواب سامنے نہیں آ سکا کہ بیسرن جیسے مصروف اور مشہور سیاحتی مقام پر سیاحوں کی حفاظت کے لیے کوئی سکیورٹی اہلکار تعینات کیوں نہیں تھا۔
یہ بھی پڑھیں: فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں مودی نے بھارت میں آمریت نافذ کر دی ہے، بیرسٹر سیف
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جس مقام پر روزانہ سیکڑوں افراد آتے ہوں وہاں سی سی ٹی وی کیمروں کی عدم موجودگی حیران کن ہے، سیکیورٹی کی یہ مبینہ غفلت حملے کے ممکنہ اسباب میں شمار کی جا رہی ہے۔
مقامی لوگوں نے بھی واقعے کو سیکیورٹی کی مکمل ناکامی قرار دیا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلگام میں سیکیورٹی فورسز کی بھاری موجودگی کے باوجود ایسا واقعہ ہونا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ سیکیورٹی محض دکھاوے کی حد تک محدود ہے۔





