بھارتی حکومت کو پہلگام میں پیش آنے والے جھوٹے فلیگ آپریشن اور انٹیلی جنس کی ناکامی پر سخت تنقید کا سامنا ہے، انسداد دہشتگردی کے ماہر اجے سہنی نے حکومت کی پالیسی پر سوال اٹھا دیے اور واقعے کو مودی حکومت کی سیکیورٹی پالیسی کی ناکامی قرار دے دیا۔
اجے سہنی کا کہنا ہے کہ پہلگام حملہ بھارت کی ناکام سیکیورٹی پالیسی کا نتیجہ ہے جبکہ مودی حکومت سیاسی فائدے کے لیے جھوٹا پراپیگنڈہ پھیلا رہی ہے۔
انہوں نے پہلگام اور پلوامہ واقعے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کی بالا کوٹ اور پلوامہ سے متعلق دعوے بھی جھوٹے ثابت ہوئے ہیں۔
اجے سہنی نے دعویٰ کیا کہ بھارت کے پاکستان کے خلاف سرجیکل سٹرائیکس کی کوئی قابلِ اعتبار شہادت موجود نہیں، حقیقت یہ ہے کہ پاکستان نے نہ صرف بھارتی طیارہ مار گرایا بلکہ ایک بھارتی پائلٹ کو بھی گرفتار کیا تھا۔
انسداد دہشتگردی کے ماہر اجے سہنی نے مزید کہا کہ نریندر مودی ہر سانحے کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں اور لاشوں پر سیاست کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام حملہ، عالمی نشریاتی ادارے نے بھارتی جھوٹ کا پردہ چاک کردیا
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ شواہد واضح طور پر ظاہر کرتے ہیں کہ پہلگام واقعہ ایک جھوٹا فلیگ آپریشن تھا اور بھارتی فوج کی مکمل ناکامی ہے۔
بھارت مسلسل الزامات لگاتا رہا ہے مگر کبھی کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا۔ بھارت کی جانب سے اپنی ناکامیوں کا اعتراف درحقیقت پاکستان کے مؤقف کی تائید ہے۔





