جمعیت علما اسلام(جےیو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو طبیعت ناساز ہونے پر اسلام آباد کےپمز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
مولانا فضل الرحمان کو پٹھوں میں درد کی شکایت تھی۔
سربراہ جے یو آئی نے ڈاکٹر کی تجویز پر الٹرا ساؤنڈ ا، ایکسرے اور خون ٹیسٹ کروائے۔
مولانا فضل الرحمان کو پمز ہسپتال میں چیک اپ کے بعد واپس گھر روانہ کیا گیا۔
دوران چیک اپ پمز کے جوائینٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر اقبال درانی بھی مولانا کے ہمراہ تھے۔





