پشاور: خیبرپختونخواحکومت نے سیکرٹری اوقاف اور سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سمیت 21 افسران کے تبادلے کردئیے ، تبدیل ہونے والے افسران میں گریڈ 21 کے دو، گریڈ 20 کے 8 افسران شامل ہیں ۔
محکمہ اسٹبلشمنٹ خیبرپختونخوا سے جاری اعلامیہ کے مطابق گریڈ 21 کے عادل صدیق کو ممبر خیبرپختونخوا سروس ٹربیونل تعینا ت کیا گیاہے ، تعیناتی کے منتظر گریڈ 21 کے خیام حسن کو چیئرمین پراونشل انسپکشن ٹیم تعینات کردیاہے۔
گریڈ 20 کے منظوراحمد کو ڈائریکٹر جنرل پاکستان فارسٹ انسٹی ٹیوٹ پشاور، گریڈ 20 کے عنایت اللہ کو سیکرٹری اوقاف ، حج ، اقلیت و مذہبی امور تعینات کیا گیاہے ، اس کے علاوہ گریڈ 20 کے پی ایم آفیسر خالد الیاس کو سیکرٹری ایکسائز اینڈٹیکسیشن، گریڈ 20 کے پی ایم ایس آفیسر حمید اللہ کو ڈائریکٹر جنرل پروٹول، ایڈمنشٹریشن ڈیپارٹمنٹ تعینات کیاگیاہے۔
اعلامیہ کے مطابق گریڈ 20 کے فیاض علی شاہ کمشنر ہزارہ ڈویژن تعینات کیا گیاہے ، اسی طرح گریڈ 20کے عبدالباسط کو سپیشل سیکرٹری محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم، گریڈ 20 کے خدابخش کو ممبر بورڈ آف ریونیو، گریڈ 19 کے شفیع اللہ کو ایڈیشنل سیکرٹری کم پراونشل کوارڈنیٹر ای او سی محکمہ صحت تعینات کیاگیا ہے ۔
گریڈ 19 کے پی ایم ایس نعیم اختر کو اسٹبلشمٹ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
ایک اور اعلامیہ کے مطابق گریڈ 18کے محمد فرحان کو ڈپٹی کمشنر بنوں جبکہ ڈپٹی کمشنر بنوں عبدالحمید کو مینیجنگ ڈائریکٹر سمال انڈسٹریز ڈویلپمنٹ بورڈ تعینات کیا گیاہے ، اسی طرح محمد سعید اللہ کو ایڈیشنل سیکرٹری ٹرانسپورٹ، نورلآمین کو ایڈیشنل سیکرٹری ریگولیشن محکمہ اسٹبلشمنٹ، واجد علی خان کو ڈپٹی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر یو پی یو محکمہ پی اینڈ ڈی تعینات کیاگیاہے ۔
اس کے علاوہ گریڈ 19کے پی ایم ایس خالق داد خان کو ایڈیشنل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن، میر خواص خان کو ڈائریکٹر خیبرپختونخوا ریونیور اتھارٹی، سید مظہر علی شاہ کو ایڈیشنل سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:جنگ مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کا یقینی اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا،کورکمانڈرکانفرنس
اعلامیہ کے مطابق گریڈ 19 کی پی ایم ایس آفیسر بی بی فاطمہ کو ایڈیشنل سیکرٹری لیبر اور گریڈ 19 کے پی ایم ایس ظہرہ نگار کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم خیبرپختونخوا تعینات کر دی گئی ہے۔





