خیبرپختونخوا کے سب سے بڑے تعلیمی ادارےجامعہ پشاور میں اساتذہ کی کمی کے باعث طلبا و طالبات کی پڑھائی متاثر ہونے لگی۔
دستاویزات کے مطابق جامعہ پشاور میں کل 250 اساتذہ کی اسامیاں خالی ہیں۔
جامعہ کے گریڈ 18 پر لیکچررز کی 39،گریڈ 19 پر اسسٹنٹ پروفیسر کی 117 ،گریڈ 20 پر ایسوسی ایٹ پروفیسر کی 52 جبکہ گریڈ 21 پر پروفیسرز کی 42 آسامیاں خالی ہیں ۔
اسی طرح پشاور یونیورسٹی کے نان ٹیچنگ اسٹاف کی بھی 32 آسامیاں خالی ہیں جبکہ ایڈمنسٹریشن آفیسرز کی آسامیاں بھی 8 سال سے خالی پڑی ہیں۔
یونیورسٹی ٹیچرز ایسو سی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ جامعہ میں خالی آسامیوں کی تشہیر کی جائے اور اگر ایک ہفتے میں آسامیوں کی تشہیر نہ کی گئی تو احتجاج کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت کی طرف سے خطرہ ابھی بھی موجود ہے، ہماری بھی تیاری مکمل ہے، خواجہ آصف
دوسری جانب یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خالی اسامیاں پُر کرنے کیلئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے این او سی نہیں مل رہا،این او سی ملنے کے بعد خالی اسامیوں پر بھرتیاں کی جائینگی۔





