قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا،12نکاتی ایجنڈا جاری

قومی اسمبلی اجلاس میں بھارت کیخلاف مذمتی قرارداد پیش کرنے کا فیصلہ

قومی اسمبلی کا اجلاس 5 مئی کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہےجس میں بھارت کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی جائے گی۔

اس حوالے سے سمری صدر مملکت کو بھجوادی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر طارق فضل نے وزیردفاع خواجہ آصف سے ملاقات کیا ہے جس میں قومی اسمبلی کا اجلاس 5 مئی کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں قومی اسمبلی اجلاس میں موجودہ کشیدگی پر بحث کرانے کا فیصلہ کیا گیا جس میں بھارت کے خلاف مذمتی قرارداد لائی جائے گی۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھارت کے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی مذمت کی جائے گی، اجلاس طلبی کی سمری پہلے ہی صدر مملکت کو بھجوائی جا چکی۔

یہ بھی پڑھیں :خیبرپختونخوا کے سیکرٹری اوقاف اور سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سمیت 21 افسران کے تبادلے

ذرائع پارلیمانی امور کا کہنا ہے کہ سمری پر ابھی صدر آصف زرداری نے دستخط نہیں کئے۔

Scroll to Top