قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا،12نکاتی ایجنڈا جاری

پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

جمعہ کو وزیر دفاع خواجہ آصف کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری، اور وزیر مملکت بیرسٹر عقیل نے شرکت کی۔

اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی کی موجودہ صورتحال اور اس پر قومی اسمبلی میں بھارت کے خلاف مذمتی قرارداد لانے پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں بھارت کے خلاف مذمتی قرارداد کے مسودے پر بھی غور کیا گیا اور اس کی منظوری کے لیے اقدامات کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں قومی اسمبلی اجلاس میں بھارت کیخلاف مذمتی قرارداد پیش کرنے کا فیصلہ

اجلاس کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا کہ 5 مئی کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا جائے گا۔ اس اجلاس میں قومی سلامتی کے امور پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنے اور اپوزیشن سے بات چیت پر بھی مشاورت کی گئی۔

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ قومی اسمبلی میں موجودہ کشیدگی اور قومی سلامتی کے حوالے سے متفقہ موقف اپنانے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی۔

Scroll to Top