موسم کی تبدیلی، خیبرپختونخوا اور دیگر علاقوں میں بارش اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی

موسم کی تبدیلی، خیبرپختونخوا اور دیگر علاقوں میں بارش اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ یہ بارشیں موسم کی تبدیلی کے باعث آئندہ چند دنوں میں متوقع ہیں اور ان کے نتیجے میں کچھ علاقوں میں تیز ہواؤں اور آندھی کا بھی سامنا ہو سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا کے متعدد علاقوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ تازہ ترین موسمی رپورٹ کے مطابق، چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، وزیرستان، کوہاٹ، ہنگو، لکی مروت، باجوڑ، مہمند، کرک، خیبر، پشاور، صوابی، چارسدہ، مردان، کرم، ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں میں بارش کے ساتھ گرج چمک کی توقع ہے۔

اسی طرح آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کی توقع ہے، جس سے سڑکوں پر پانی جمع ہونے اور معمولات زندگی میں خلل آنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے اور خصوصاً پہاڑی علاقوں میں درختوں سے دور رہا جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔

Scroll to Top