امریکا نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ یورینیم کی افزودگی، طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی تیاری، اور شدت پسندوں کی حمایت جیسے اقدامات ترک کرے اور امریکی معائنہ کاروں کو تمام جوہری و عسکری تنصیبات تک مکمل رسائی دے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے اس سخت مؤقف کے بعد تہران اور واشنگٹن کے درمیان روم میں ہونے والا جوہری مذاکرات کا چوتھا دور ملتوی کر دیا گیا ہے۔ مارکو روبیو نے یکم مئی کو ایک انٹرویو میں کہا تھا لکہ ایران کو دہشت گردوں کی سرپرستی، حوثیوں کی مدد، طویل فاصلے کے میزائل بنانے اور یورینیم کی افزودگی جیسے اقدامات سے مکمل طور پر دستبردار ہونا ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کو افزودہ یورینیم درآمد کرنا چاہیے نہ کہ خود اسے کسی بھی سطح تک تیار کرے کیونکہ افزودگی کا عمل جوہری ہتھیاروں کے لیے راہ ہموار کرتا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی مطالبہ مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ یورینیم افزودگی اور دفاعی طاقت ایران کا ایسا حق ہے جس پر کوئی بات نہیں ہو سکتی۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے کے تحت مکمل جوہری ایندھن کے چکر کا حق رکھتے ہیں اور جھوٹ بولنے سے حقیقت نہیں بدلے گی، ایران کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق مذاکرات کی نئی تاریخ امریکا کے رویے پر منحصر ہوگی۔

امریکا کا ایران پر دباؤ، میزائل پروگرام ترک کرنے، یورینیم افزودگی روکنے اور معائنوں کی مکمل اجازت کا مطالبہ

امریکا نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ یورینیم کی افزودگی، طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی تیاری، اور شدت پسندوں کی حمایت جیسے اقدامات ترک کرے اور امریکی معائنہ کاروں کو تمام جوہری و عسکری تنصیبات تک مکمل رسائی دے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے اس سخت مؤقف کے بعد تہران اور واشنگٹن کے درمیان روم میں ہونے والا جوہری مذاکرات کا چوتھا دور ملتوی کر دیا گیا ہے۔

مارکو روبیو نے یکم مئی کو ایک انٹرویو میں کہا تھا لکہ ایران کو دہشت گردوں کی سرپرستی، حوثیوں کی مدد، طویل فاصلے کے میزائل بنانے اور یورینیم کی افزودگی جیسے اقدامات سے مکمل طور پر دستبردار ہونا ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کو افزودہ یورینیم درآمد کرنا چاہیے نہ کہ خود اسے کسی بھی سطح تک تیار کرے کیونکہ افزودگی کا عمل جوہری ہتھیاروں کے لیے راہ ہموار کرتا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی مطالبہ مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ یورینیم افزودگی اور دفاعی طاقت ایران کا ایسا حق ہے جس پر کوئی بات نہیں ہو سکتی۔

یہ بھی پڑھیں: انتھونی البانیز مسلسل دوسری بار آسٹریلیا کے وزیراعظم منتخب، لیبر بارٹی کی واضح اکثریت

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے کے تحت مکمل جوہری ایندھن کے چکر کا حق رکھتے ہیں اور جھوٹ بولنے سے حقیقت  نہیں بدلے گی،  ایران کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق مذاکرات کی نئی تاریخ امریکا کے رویے پر منحصر ہوگی۔

Scroll to Top