جوہری طاقتوں کے درمیان جنگ کا تصور بھی تباہ کن ہے، امریکی ارکان کانگریس کا انتباہ

جوہری طاقتوں کے درمیان جنگ کا تصور بھی تباہ کن ہے، امریکی ارکان کانگریس کا انتباہ

امریکی کانگریس کے اراکین نے عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ ایک بار جنگ چھڑنے کے بعد اس پر قابو پانا ناممکن ہو جاتا ہے۔

ریپبلکن رکن کانگریس کیتھ سیلف نے کہا ہے کہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ کا تصور ہی انتہائی خطرناک ہے، کیونکہ ایک بار ایسی جنگ شروع ہو جائے تو اسے کنٹرول کرنا ممکن نہیں رہتا.

دوسری جانب رکن کانگریس جیک برگمین نے زور دیا کہ امریکا کو چاہیے کہ وہ ہم خیال اور آزاد ممالک کے ساتھ مل کر ذمہ دارانہ کردار ادا کرے تاکہ عالمی سطح پر ممکنہ ناکامیوں اور تباہ کن نتائج سے بچا جا سکے۔

امریکی ارکان کانگریس کے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب دنیا کے مختلف خطوں میں کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور عالمی برادری سفارتی حل پر زور دے رہی ہے۔

کانگریس مین جیک بر گ مین حال ہی میں ایک سفارتی دورے پر پاکستان پر آئے تھے انہوں نے پاک امریکا تعلقات کو مزید مستحکم بنانے، سٹریٹجک تعاون کو فروغ دینے اور جنوبی ایشیا میں باہمی اہداف پر بات چیت کی۔

دوسری جانب کانگریس مین کیتھ سیلف جو خارجہ اموراور ویٹرنز افیئرز سمیت کئی اہم کانگریشنل کمیٹیوں کے رکن ہیں۔

Scroll to Top