پاک بھارت کشیدگی!کرکٹر حسن علی کا امن پر زور، ٹینشن کے باوجودکبھی اہلیہ سے بحث نہیں ہوئی

پاک بھارت کشیدگی!کرکٹر حسن علی کا امن پر زور، ٹینشن کے باوجودکبھی اہلیہ سے بحث نہیں ہوئی

قومی فاسٹ بائولرحسن علی نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی پر اہلیہ سے کبھی بحث نہیں ہوئی ، البتہ ٹینشن ضرور ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے قومی فاسٹ باولر حسن علی نے پاک بھارت کشیدگی پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے اہلیہ سے کبھی بحث نہیں ہوئی، تاہم انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ٹینشن ضرور ہے۔ حسن علی نے مزید کہا کہ جنگ مسئلے کا حل نہیں، بلکہ مسئلے کا حل صرف امن میں ہے۔

حسن علی نے اپنے کیریئر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ری ہیب ایک مشکل اور بورنگ عمل ہوتا ہے، لیکن جب جذبہ ہو تو کچھ بھی ممکن ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب بھی وہ ٹیم میں واپس آئے، اپنی محنت سے آئے اور کسی کی دوستی کی وجہ سے نہیں۔ حسن علی نے ڈسپلن اور فٹنس پر کام کرنے کو اپنی کامیابی کی وجہ قرار دیا، اور کہا کہ انہوں نے اپنی ٹریننگ کے دوران بہت ساری چیزیں درست کیں، خاص طور پر بیلنس اور ایکشن میں بہتری لائی ہے، جس کا اچھا نتیجہ مل رہا ہے۔

آخر میں حسن علی نے لاہور میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان ہونے والے میچ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس میچ کو کھیلنے کے لئے بے چین ہیں اور اس کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔

Scroll to Top