خیبرپختونخوا میں 7 ستمبر سے شدید بارشوں کی پیشگوئی

موسم کے تیور بدل گئے! خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اور بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ خیبر پختونخوا سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم میں تبدیلی آ سکتی ہے اور بارشیں برسنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ خیبر پختونخوا سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم میں تبدیلی آ سکتی ہے اور بارشیں برسنے کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، بالائی سندھ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

خصوصاً جنوبی خیبرپختونخوا میں آندھی، جھکڑ اور چند مقامات پر ژالہ باری اور موسلادھار بارش کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں، جن میں کاکول میں 5 ملی میٹر، بالاکوٹ اور کشمیر کے علاقے گڑھی دوپٹہ میں 1 ملی میٹر بارش شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق، ملک کے دیگر حصوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور بارشوں کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور موسم کی تبدیلی کے پیش نظر اپنے کاموں کو بہتر طور پر منظم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Scroll to Top