جاتی امرا میں قومی سلامتی سے متعلق اہم مشاورتی اجلاس، دوست ممالک کی حمایت خطے کیلئے گیم چینجر قرار

جاتی امرا میں قومی سلامتی سے متعلق اہم مشاورتی اجلاس، دوست ممالک کی حمایت خطے کیلئے گیم چینجر قرار

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے چین، ترکیہ اور آذربائیجان کی پاکستان کے لیے غیر متزلزل حمایت کو خطے کے لیے گیم چینجر قرار دے دیا ہے۔

جاتی امرا لاہو رمیں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے درمیان ملکی سلامتی سے متعلق اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کے یکطرفہ خاتمے کے اعلان پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا، اس معاملے پر پاکستان کی جانب سے عالمی سطح پر قانونی چارہ جوئی کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کو کور کمانڈر کانفرنس اور قومی سلامتی کونسل میں کیے گئے اہم فیصلوں سے آگاہ کیا، پاک بھارت کشیدگی، قومی سلامتی، دفاعی اقدامات اور سفارتی حکمت عملی پر تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کی جانب سے پہلگام واقعے کو جواز بنا کر پاکستان پر جھوٹے الزامات لگانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر بھارت کی ریاستی دہشت گردی بے نقاب ہو چکی ہے، اگر بھارت نے کسی جارحیت کی کوشش کی تو اس کا غرور خاک میں ملا دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پہلگام پر بیان برداشت نہ ہوا، بھارت نے بلاول بھٹو کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ معطل کر دیا

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستان کی حمایت میں عالمی سطح پر کیے گئے سفارتی رابطوں کے مثبت نتائج سے نواز شریف کو آگاہ کیا، انہوں نے ابدالی میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملک کا دفاع ناقابلِ تسخیر بن چکا ہے اور قوم اب سکون کی نیند سو سکتی ہے۔

Scroll to Top