پاک بھارت کشیدگی، سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کیلئے اہم بریفنگ کا اہتمام

پاک بھارت کشیدگی، سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کیلئے اہم بریفنگ کا اہتمام

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے تناظر میں ملک کی اعلیٰ سیاسی قیادت کو تمام تر صورتحال پر ان کیمرہ بریفنگ دی جا رہی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ اس اہم اجلاس میں بریفنگ دے رہے ہیں۔

اجلاس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے سرکردہ رہنما شریک ہیں جن میں مسلم لیگ (ن) کے خرم دستگیر اور عابد شیر علی، پیپلز پارٹی کے علی حیدر گیلانی اور قمر زمان کائرہ، جبکہ ایم کیو ایم کے ڈاکٹر فاروق ستار شامل ہیں۔

وزیر اعظم کے مشیر پرویز خٹک، جے یو آئی کے سینیٹر عبدالشکور اور نور عالم خان، وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک، اور محسن شاہنواز رانجھا بھی اجلاس میں موجود ہیں۔

اجلاس میں وزیر صحت مصطفیٰ کمال، سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر عبدالقادر، اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان کی بھی شرکت ہوئی ہے۔

اجلاس میں ملکی سلامتی، پہلگام واقعے کی تفصیلات اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top