اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس آج بروز پیر 5 مئی 2025ء کو سہ پہر 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اجلاس کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اجلاس کے دوران غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع ہوگا اور صرف متعلقہ افراد ہی پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہو سکیں گے۔ اس موقع پر میڈیا نمائندگان کی پریس گیلری تک رسائی کے لیے قومی اسمبلی کے 12 ویں اجلاس کے لیے جاری کردہ کارڈ ہی مؤثر ہوں گے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ سیکیورٹی اداروں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ وہ داخلہ کے تمام راستوں پر سخت نگرانی رکھیں اور شناختی عمل کو یقینی بنائیں۔





