پاکستان کی فوج کا بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب، بھارتی بندوقیں خاموش کرا دیں

بھارتی فوج نے 4 اپریل کی رات لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی، جس پر پاک فوج نے فوری اور مؤثر جواب دیتے ہوئے دشمن کی فائرنگ کو خاموش کرادیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے اتوار کی رات مختلف مقامات پر پاکستانی پوسٹوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی، جس سے صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے ایل او سی کے نکیال، کھوئی رٹا، شاردا، کیل سیکٹرز، نیلم اور حاجی پیر سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔پاک فوج نے ان تمام سیکٹرز میں بھارتی فائرنگ کا مؤثر اور طاقتور جواب دیا، جس کے نتیجے میں دشمن کی بندوقیں خاموش ہوگئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور ہر صورتحال میں پاکستان کے دفاع میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان پر جارحیت مسلط کی گئی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھتی جارہی ہے، اور بھارتی اشتعال انگیزیوں کے باعث ایل او سی پر حالات تناؤ کا شکار ہیں۔ پاکستانی فوج نے ایک مرتبہ پھر واضح کر دیا ہے کہ وہ دشمن کی ہر حرکت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

Scroll to Top