اسلام آباد: ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی موجود ہے۔
ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان میں اہم ملاقاتوں کا آغاز کیا ہے، جن میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے ملاقاتیں شامل ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقاتوں کا مقصد پاکستان اور ایران کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سید عباس عراقچی پاک بھارت کشیدگی پر بھی بات چیت کریں گے، اور دونوں ممالک کے درمیان موجودہ حالات کے تناظر میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں پہلگام واقعہ، وزیراعظم کا ایران کے امن کردار پر مثبت ردعمل، خیرمقدم کا اعلان
ایرانی وفد منگل کے روز اسلام آباد سے بھارت روانہ ہوگا، جہاں ایرانی وزیر خارجہ بھارتی حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری کی توقعات کو جنم دے سکتا ہے۔





