لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کی جانب سے پاک بھارت کشیدگی پر حکومتی بریفنگ میں شرکت سے انکار پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان سے اور توقع بھی کیا کی جا سکتی ہے، یہی کر سکتے ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت ہمیشہ ملک کا بائیکاٹ ہی کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنی حکومت میں یہ کبھی کسی بریفنگ میں نہیں بیٹھے تھے اور ہمیشہ روتے رہتے تھے، سوال یہ تھا کہ کیا کروں؟ جنگ کر لوں؟
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ان سے اور توقع بھی کیا کی جا سکتی ہے؟ اپنے ٹائیگر ابھی بھی ملک اور اداروں کے خلاف جنگ برپا کیے ہوئے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ ہمیشہ ملک کا بائیکاٹ کرتے ہیں اور کبھی پاکستانی بن کر نہیں سوچ سکتے۔
یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی کا پاک بھارت کشیدگی پر حکومتی بریفنگ کا بائیکاٹ، حکومتی سنجیدگی پر سوالات اٹھا دیے
انہوں نے مزید کہا کہ ہر جگہ گھٹیا حرکتیں پی ٹی آئی کی جانب سے ہوتی ہیں اور اس رویے پر افسوس ہی کیا جا سکتا ہے۔





