زیرولائن: پاک بھارت کشیدگی کے باعث جہاں بھارتی باشندے خوف و ہراس کا شکار ہیں، وہیں پاکستانی شہری بے خوف و خطر اور پرسکون زندگی گزار رہے ہیں۔
زیرولائن کے گاؤں گوئینڈ کے باسیوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ پاک فوج کے ساتھ مل کر ہر قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔
مقامی رہائشی محمد اعظم مصطفوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاک فوج کے ساتھ مل کر لڑیں گے، اگر دشمن نے غلط قدم اٹھایا تو ہم جواب دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے شہری اپنی سرزمین کی حفاظت کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں رافیل طیارے اڑانے کیلئے دل گردہ چاہیے، خواجہ آصف
زیرولائن کے دیگر رہائشیوں کا کہنا تھا کہ پورا پاکستان پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کا عزم اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کی حفاظت کے لیے تیار ہیں۔ ان کا حوصلہ اور عزم اس وقت خاص طور پر اہم ہے جب خطے میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔





