روس میں پاکستان کے سفیر محمد خالد جمالی نے بھارت کو ایک بار پھر واضح اور سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو اسے مکمل طاقت سے جواب دیا جائے گا۔
پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے، اور پاکستان اس پر بھرپور ردعمل دینے کا حق رکھتا ہے۔
انہوں نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ پاکستان اپنے دفاع میں نہ صرف روایتی بلکہ جوہری طاقت کے استعمال کا بھی اختیار رکھتا ہے۔
محمد خالد جمالی نے بھارتی قیادت کو خبردار کیا کہ کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں پاکستان کی جانب سے سخت اور فوری ردعمل دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں پہلگام میں پیش آنے والے سیاحوں پر حملے کے بعد بھارت کی جانب سے پراپیگنڈا مہم میں شدت آئی ہے، جس کا پاکستان نے سفارتی محاذ پر مؤثر انداز میں جواب دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں واہگہ بارڈر پر “ایک قوم، ایک جذبہ” کا نعرہ، عوام کا افواجِ پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
پاکستانی قیادت اور سفارتی نمائندے مسلسل عالمی برادری کو بھارتی رویے اور ممکنہ خطے کی کشیدگی سے آگاہ کر رہے ہیں۔





