8 لاکھ فوج کے باوجود کشمیر میں سیاحتی مقامات بند کرنا بھارتی سیکیورٹی اداروں کی ناکامی کا ثبوت ہے، مشعال ملک

بھارت پہلگام حملے کا بھانڈا پھوٹنے پر ملبہ کشمیریوں پر ڈال رہا ہے، مشعال ملک

حریت رہنما مشعال ملک نے کہا ہے کہ پہلگام حملے کے فالز فلیگ آپریشن کا پردہ چاک ہونے کے بعد بھارت نے ایک بار پھر الزام تراشی کا رخ کشمیریوں کی جانب موڑ دیا ہے۔

انہوں نے بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ سازش کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو کمزور کرنے کی ناکام کوشش ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ بھارت کے یکطرفہ اقدامات بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت نہ صرف انسانی حقوق پامال کر رہا ہے بلکہ کشمیریوں کے گھروں کو بارود سے اڑا کر ظلم کی انتہا کر رہا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ میں دوبارہ اٹھایا جانا چاہیے اور پاکستان کو بھارت کے ساتھ شملہ معاہدہ ختم کرنے پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے، کیونکہ بھارت مسلسل وعدہ خلافی اور جارحانہ رویہ اختیار کیے ہوئے ہے۔

یہ بھی پڑھیں بھارت نے حملہ کیا تو مکمل طاقت سے جواب دیا جائے گا، محمد خالد جمالی

مشعال ملک کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو بھارت کی ان چالوں کا نوٹس لینا چاہیے اور کشمیری عوام کی آواز کو دبانے کے بجائے ان کے حق خودارادیت کی حمایت کرنی چاہیے۔

Scroll to Top