کے پی، 600 معدنیات کی لیز نہ ہونے سے ایک ارب کا نقصان، 30 ہزار افراد روزگار سے محروم

کے پی، 600 معدنیات کی لیز نہ ہونے سے ایک ارب کا نقصان، 30 ہزار افراد روزگار سے محروم

دستاویزات کے مطابق، مذکورہ لیز سے تقریباً ایک لاکھ 60 ہزار افراد روزگار سے وابستہ ہیں۔ تاہم، اس وقت 600 معدنیات کی لیز بند ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں 600 سے زائد معدنیات کی لیز جاری نہ ہونے کی وجہ سے محکمہ معدنیات کو سالانہ ایک ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ محکمہ معدنیات کی دستاویزات کے مطابق، اس وقت 3200 معدنیات کی لیز جاری کی گئی ہیں، جن سے محکمے کو سال 2023-24 کے دوران چھ ارب 20 کروڑ روپے 99 لاکھ 70 ہزار 491 روپے کی آمدن حاصل ہوئی ہے

دستاویزات کے مطابق، مذکورہ لیز سے تقریباً ایک لاکھ 60 ہزار افراد روزگار سے وابستہ ہیں۔ تاہم، اس وقت 600 معدنیات کی لیز بند ہیں، جن کی وجہ سے نہ صرف حکومت کو مالی نقصان ہو رہا ہے بلکہ 30 ہزار سے زائد افراد روزگار کے مواقع سے بھی محروم ہیں۔

محکمہ معدنیات کے مطابق، اگر حکومت ان بند لیز کو کھولنے کے لیے اقدامات اٹھاتی ہے، تو محکمے کو سالانہ مزید ایک ارب روپے کی آمدن ہو سکتی ہے اور 30 ہزار افراد کو روزگار کے نئے مواقع فراہم ہو سکتے ہیں۔ یہ اقدام نہ صرف مالی فائدہ کا باعث بنے گا بلکہ مقامی معیشت کو بھی فروغ ملے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ معدنیات کی لیز کا دوبارہ آغاز حکومت کے لیے ایک قیمتی موقع ہو سکتا ہے، جس سے نہ صرف حکومتی خزانے میں اضافہ ہوگا بلکہ بے روزگار افراد کو بھی روزگار کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔

Scroll to Top