پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 109 رنز کا ہدف دے دیا۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے 25 ویں میچ میں ملتان سلطانز کی ٹیم 19اوورز میں 108 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
ملتان سلطانز کی جانب سے شائی ہوپ 23 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ طیب طاہر 22، کپتان محمد رضوان 17، محمد حسنین 11، یاسر خان 10، ڈیوڈ ولی 8، محمد عامر برکی 3، عبید شاہ 3، شاہد عزیز 1 اور ایشٹن ٹرنر 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
فیصل اکرم 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
زلمی کی جانب سے احمد دانیال نے 3، معاذ صداقت اور لیوک ووڈ نے 2، 2 جبکہ علی رضا، صائم ایوب اور الزاری جوزف نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔