بھارت اور بنگلادیش کے درمیان تجارتی تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے، جس کے بعد دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر تجارتی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارت نے بنگلادیش کو دی جانے والی ٹرانزٹ سہولت معطل کر دی ہے۔
اس سہولت کے تحت بنگلادیش اپنی برآمدات بھارتی بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں کے ذریعے تیسرے ممالک تک پہنچاتا تھا۔ بھارت کا مؤقف ہے کہ بندرگاہوں اور ایئرپورٹس پر بڑھتے رش کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : یو این سیکرٹری جنرل کا پاکستان اور بھارت کو جنگ سے گریز کرنے کی تلقین
بھارتی اقدام کے ردعمل میں بنگلادیش نے بھارت سے روڈ کے ذریعے سوتی دھاگے کی درآمد پر پابندی لگا دی ہے۔ بنگلادیشی حکام کا کہنا ہے کہ اس پابندی کا مقصد مقامی ٹیکسٹائل صنعت کو سستے درآمدی دھاگے سے پہنچنے والے نقصان سے بچانا ہے۔