آئی ایم ایف کا بجٹ پر کوئی دباؤ نہیں، دفاعی بجٹ میں اضافہ اور عوام کو ریلیف دیں گے، احسن اقبال

پہلگام واقعہ پراسرار، بھارت کی نئی چال ہو سکتی ہے، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ ایک سادہ سیکیورٹی واقعہ نہیں بلکہ اس کے پیچھے کچھ اور ناٹک موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اس وقت ایک ضدی بچے کا کردار ادا کر رہا ہے اور خود بھارتی تسلیم کر رہے ہیں کہ یہ واقعہ ایک بڑا سکیورٹی لیپس تھا۔

شکر گڑھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ بھارت نے کشمیر اور جموں کی وادی میں ایک ملین سے زائد فوج تعینات کر رکھی ہے، ایسے میں پہلگام جیسا واقعہ کیسے پیش آ سکتا ہے؟ انہوں نے اس معاملے کی غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اصل ذمہ داروں کا پتہ لگانا ضروری ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارت اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ وہ پاکستان کو نظر انداز کر سکتا ہے۔ اگر بھارت نے پاکستان پر ایک پنچ مارا تو اسے دو پنچ کا جواب ملے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن اگر کوئی اس خواہش کو کمزوری سمجھے گا تو یہ اس کی بھول ہوگی۔

احسن اقبال نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس نے پاکستان پر میلی نگاہ ڈالی تو اسے ایسا جواب ملے گا جو وہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس معاملے کو اقوام متحدہ میں بھی اٹھائے گا اور سوال اٹھائے گا کہ کیا کوئی ملک بین الاقوامی معاہدوں کو یکطرفہ طور پر ختم کر سکتا ہے؟

یہ بھی پڑھیں : سفارتی محاذ پر پاکستان کی ایک اور بڑی کامیابی

پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کے بھارتی رویے پر تنقید کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ یہ نہ صرف عالمی قوانین کے خلاف ہے بلکہ بھارت کے اخلاقی و سفارتی دیوالیہ پن کا ثبوت بھی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نہ تو پانی روکنے کی اجازت دے گا، نہ ہی کسی ایسی سازش کو کامیاب ہونے دے گا۔

Scroll to Top