پہلگام فالس فلیگ میں ناکامی کے بعد بھارت کا بلوچستان میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ بے نقاب

مصدقہ انٹیلیجنس ذرائع کے مطابق بھارت کے بدنام زمانہ انٹیلیجنس ادارے “را” کی جانب سے بلوچستان میں ایک بڑی دہشتگردی کی سازش بے نقاب ہو گئی ہے۔

یہ منصوبہ بھارت کے حالیہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں ناکامی کے بعد تیار کیا گیا، جس کا مقصد پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق را نے اپنی پراکسی تنظیموں بی ایل اے، فتنہ الخوارج اور غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کو گوادر، کوئٹہ اور خضدار میں دہشتگردی کی کارروائیاں انجام دینے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ اس مقصد کے لیے افغانستان سے متعدد دہشتگرد عناصر کو پاکستان میں داخل کرایا جا چکا ہے،

جن میں خودکش حملہ آور بھی شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ان دہشتگردوں نے اپنے ہدف کی مکمل ریکی مکمل کر لی ہے اور وہ گاڑی یا موٹر سائیکل کے ذریعے حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ اس مذموم بھارتی منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے پہلے ہی متحرک ہو چکے ہیں، اور ممکنہ مقامات پر سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کی بلوچستان میں مداخلت اور دہشتگردی کے واضح ثبوت پاکستان ماضی میں عالمی فورمز پر پیش کر چکا ہے۔ موجودہ صورتحال میں پاکستان نے ایک بار پھر اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی برادری کو خبردار کیا ہے کہ بھارت خطے کے امن کو نقصان پہنچانے کی منظم کوششیں کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بریفنگ کے بجائے قوم کو اکٹھا کرنے کی ضرورت تھی، شیخ وقاص اکرم

ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کی بری طرح ناکامی کے بعد بھارت نے پاکستان پر دباؤ بڑھانے کے لیے اندرونی خلفشار پیدا کرنے کا منصوبہ بنایا، مگر پاکستان کی انٹیلیجنس اور سکیورٹی فورسز ہر سازش پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور ہر قیمت پر ملک کے امن کو یقینی بنایا جائے گا۔

Scroll to Top