بھارتی پروپیگنڈا ناکام، 300 سکھ یاتری کرتارپور پہنچ گئے

بھارت کی جانب سے جاری کشیدگی کے باوجود 300 سکھ یاتری کرتارپور راہداری کے ذریعے پاکستان پہنچ گئے، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ یاتریوں نے کرتارپور میں مذہبی رسومات ادا کیں اور پاکستانی عوام کی مہمان نوازی کو سراہا۔

یاتریوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں انہیں پاکستان نہ جانے کے لئے ڈرایا گیا تھا اور وہاں جانے کو خطرناک قرار دیا گیا تھا، لیکن انہوں نے کہا کہ موت کہیں بھی آ سکتی ہے اور وہ امن اور عقیدت کی راہ پر نکلے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان آ کر دل خوش ہو گیا اور بھارتی میڈیا پر الزام لگایا کہ پاکستان خوف و ہراس پھیلاتا ہے اور عوام کو حقیقت سے دور رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی جارحیت عالمی امن کیلئے خطرہ ہے، سلامتی کونسل نوٹس لے، عاصم افتخار

پاکستان نے بھارتی اقدامات کے باوجود یاتریوں کو ویزہ معطلی سے استثنیٰ دے کر بین المذاہب ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا، اور کرتارپور راہداری امن کا راستہ بنی ہوئی ہے۔

Scroll to Top