راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ ان کے بھائی کی صحت بالکل ٹھیک ہے اور انہوں نے بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے پر حیرانی کا اظہار کیا ہے۔
علیمہ خان یہ باتیں اپنی بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خان کے ساتھ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ملاقات کے دوران عمران خان نے اپنی بہنوں کو بتایا کہ جو لوگ جیل میں ان سے ملنے آتے ہیں، ان کے بارے میں باتوں کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جاتا ہے، اور انہیں خبردار کیا کہ وہ ان لوگوں سے نہ ملیں جن کے نام ملاقات کی فہرست میں شامل نہ ہوں۔
علیمہ خان نے مزید کہا کہ عمران خان نے واضح کیا کہ ان کی جانب سے نہ کوئی ڈیل ہو رہی ہے اور نہ ہی کسی سے کوئی بات چیت کی جا رہی ہے۔ ان کی صحت بالکل بہتر ہے اور وہ بھارتی میڈیا کی جانب سے چلائے جانے والے پروپیگنڈے پر حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :بھارت کسی بھی وقت پاکستان کیخلاف جارحانہ قدم اٹھا سکتا ہے، خواجہ آصف
علیمہ خان نے ایک اور اہم بات بھی شیئر کی کہ عمران خان نے فیصل چوہدری سے سوال کیا تھا کہ وہ جیل کے اندر کیسے پہنچے، اور یہ کہ پچھلی ملاقات کے دوران کچھ لوگوں نے جھوٹ بولا ہے۔ عمران خان نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ “مائنز اینڈ منزلزبل” کے پی اسمبلی میں پیش نہیں ہوگا۔





