پاکستان نے دو بھارتی طیارے مار گرائے، آٹھ بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا

اسلام آباد: سیکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پاکستانی افواج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دیتے ہوئے دشمن کے دو جنگی طیارے مار گرائے ہیں۔

لائن آف کنٹرول: پاک فضائیہ نے بھارت کے حالیہ بزدلانہ حملے کے جواب میں آج رات دو بھارتی جنگی طیارے مار گرائے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ایک طیارہ بھارتی علاقے بھاٹِنڈہ جبکہ دوسرا اکھنور میں گرا، جس کے بعد دونوں مقامات پر ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی۔

دفاعی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں دشمن کی متعدد فوجی چوکیوں پر شدید گولہ باری کی گئی۔

جولی پوسٹ اور بڈوری سیکٹر میں بھارتی فوج کی 50 سے زائد پوسٹیں خالی چھوڑ کر اہلکار فرار ہو گئے، جس کے بعد پاک فوج نے فرار ہوتے دشمن پر آرٹلری کا نشانہ بنایا۔

جوابی کارروائی میں دشمن کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے، جب کہ پیر کانٹی سیکٹر میں بھی کم از کم 40 بھارتی فوجی چوکیوں کو بھارتی فوج نے خالی چھوڑ دیا۔

ان علاقوں میں بھی پاک فوج کی گولہ باری سے کئی بھارتی اہلکاروں کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔

پاکستانی افواج مکمل طور پر چوکس اور متحرک ہیں اور کسی بھی مزید جارحیت کا مؤثر جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

Scroll to Top