بھارت کا بزدلانہ حملہ ناکام، پاک فضائیہ کا منہ توڑ جواب، 5 بھارتی طیارے تباہ، بریگیڈ ہیڈکوارٹر نشانہ

میجر جنرل احمد شریف نےکہا ہے کہ بھارتی حملے کا فوری اور بھرپور جواب دیتے ہوئے پاک فضائیہ نے دشمن کے 5 جنگی طیارے مار گرائے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل، میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہےکہ بھارت نے ایک بزدلانہ اور بلااشتعال فضائی حملہ کرتے ہوئے اپنی فضائی حدود سے پاکستان کے شہروں بہاولپور، کوٹلی اور مظفرآباد میں میزائل داغے ان حملوں کا مقصد شہری آبادی کو نشانہ بنانا تھا۔

میجر جنرل احمد شریف نے بتایا کہ بھارتی حملے کا فوری اور بھرپور جواب دیتے ہوئے پاک فضائیہ نے دشمن کے 5 جنگی طیارے مار گرائے، جبکہ بھارت کے ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹر کو بھی کامیاب فضائی کارروائی میں مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق، بھارت نے یہ حملے اپنی حدود کے اندر رہ کر کیے تاکہ وہ عالمی سطح پر جوابدہی سے بچ سکے۔ تاہم پاکستان نے واضح کر دیا ہے کہ ایسے حملے کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے، اور ان کا جواب پاکستان اپنی مرضی کے وقت اور مقام پر دے گا۔

انہوں نے کہا، ’’یہ شرمناک اور بزدلانہ حملہ دشمن کے اصل چہرے کو بے نقاب کرتا ہے۔ پاکستانی فضائیہ ہمہ وقت تیار ہے، اور بھارت کو کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔‘‘

ذرائع کے مطابق، بھارت کی طرف سے مریدکے میں بھی دو میزائل داغے گئے جو ایک سرکاری عمارت سے ٹکرائے۔ اس عمارت میں بچوں اور بچیوں کے اسکول، مدرسے اور ایک اسپتال موجود تھے۔ خوش قسمتی سے فوری جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم اس حرکت کو عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان کی جوابی کارروائی کے دوران نہ صرف 5 بھارتی جنگی طیارے مار گرائے گئے، جن میں دو رافیل طیارے شامل تھے، بلکہ برنالہ سیکٹر میں بھارت کا ایک ڈرون بھی تباہ کر دیا گیا۔

پاک فوج نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹر، وادی لیپا کے سامنے 6 مہار یونٹ کی پوزیشن، اور کوٹ کٹھیرا سیکٹر میں دشمن کی سرلیا-1 پوسٹ کو بھی کامیاب نشانہ بنایا۔ مزید برآں، دودنیال سیکٹر میں ایک اہم بھارتی پوسٹ کو میزائل حملے میں اڑا دیا گیا ہ
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بیان دیا کہ پاکستان اس قسم کی جارحیت کو برداشت نہیں کرے گا، اور ہر حملے کا جواب پوری طاقت، عزم اور مؤثر حکمتِ عملی کے ساتھ دیا جائے گا۔

Scroll to Top