مولانا فضل الرحمان کا کل جمعہ9مئی کو ملک بھر میں دفاع وطن منانے کا اعلان

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کل جمعہ 9مئی کو ملک بھر میں دفاع وطن منانے کا اعلان کیا ہے۔

سربراہ جے یو آئی نے علماء اور خطباء سے اپیل کی ہے کہ کل جمعہ کے اجتماعات میں ہندوستان کی جارحیت کی مذمت کی قرارداد منظور کروائیں اور اپنے وطن کے دفاع کے لیے ہر قربانی دینے کا عزم کا اظہار کریں ۔

جے یو آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وطن کے دفاع کے لیے ہم سب ایک ہیں ،ہماری بہادر فوج جو بڑی مضبوطی اور جرات کے ساتھ وطن کے دفاع کے لئے دشمن کے سامنے کھڑی ہے، پوری قوم ان کی پشت پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ وطن کا دفاع کرنا ہم پر فرض بھی ہے اور ہمارا ایمانی حق ہے۔

نہوں نے علماء اور خطباء سے اپیل کی کہ وہ بھارتی دہشت گردی ، بربریت اور جارحیت کے خلاف قراردادیں بھی منظور کروائیں ۔

یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت کشیدگی ،پی ایس ایل کےبقیہ میچز کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ دشمن کے خلاف پوری قوم متحد ہے اور دشمن کی ہر جارحیت کا جواب دینے کیلئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے۔

Scroll to Top