ڈرون حملوں کے بعد بھارت پر حملہ یقینی ہوچکا، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ڈرون حملوں کے بعد بھارت پر حملہ یقینی ہوچکا ہے، ڈرونز حملے کسی صورت قابل قبول نہیں۔

رائٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ آج بھی بھارت کی جانب سے پاکستان پر ڈرونز سے حملہ کیا گیا، بھارتی ڈرون حملے نے پاکستان کے بھارت پر جوابی حملے کو ”مزید یقینی“ بنا دیا ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان پر ڈرونز حملے کیے ہیں جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں، بھارتی حملوں کے بعد تناؤ میں کمی کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا۔

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی کی گنجائش تقریباً ختم ہوگئی، پاک بھارت تنازع بند گلی میں داخل ہورہا ہے، بھارتی ڈرونز سے پاکستانی فوجی تنصیبات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

انہوں نے بھارتی دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ڈرونز سے لاہور کے دفاعی نظام کو کوئی نقصان نہیں ہوا، پاکستان جوابی کارروائی میں بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی جانب سےبھارت پر میزائل حملے کا جھوٹ بے نقاب

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ امریکا پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لیے عالمی کوششوں کی قیادت کر رہا ہے۔

Scroll to Top