بھارتی میڈیا مقبوضہ کشمیر اور راجستان میں من گھڑت اور جھوٹے حملے کی خبریں چلارہی ہے،سکیورٹی زرائع

بھارتی میڈیا مقبوضہ کشمیر اور راجستان میں من گھڑت اور جھوٹے حملے کی خبریں چلانے لگی۔

سکیورٹی زرائع کے مطابق پاکستان نے واضح طور پر اب تک اپنے تمام ایکشنز سے ثابت کر کے دکھایا ہے کے پاکستان نے بھارتی ننگی جارحیت کے جواب میں کئے گئے تمام ایکشنز صرف اپنے دفاع میں کیے ہیں۔

سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جبکہ بھارت نے پچھلے 48 گھنٹوں میں صرف اور صرف پاکستان پر بِلا اشتعال جارحیت کی ہے جسکے نا قابل تردید ثبوت پوری دنیا دیکھ چکی ہے۔

زرائع کا کہنا ہےکہ ہر روز اپنی نئی ہزیمت اور ناکامی کو چھپانے کے لیے بھارتی گودی میڈیا بھارتی حکومت کے لئے صبح شام جھوٹ بولتا ہے، ہیروپ ڈرون ڈرامہ کی ناکامی کے بعد اب بھارت مقبوضہ کشمیر اور راجستان میں من گھڑت اور جھوٹے حملے کی خبریں بھارتی میڈیا پر چلا کر اپنی ناکام جارحیت کو جاری رکھنے کا جواز پیدا کرنا چاہتا ہے۔

سکیورٹی زرائع کے مطابق بھارت اب تک جھوٹ اور پروپیگنڈا کے علاوہ پاکستان کے خلاف کوئی ایک بھی ثبوت نہیں دےسکا، بھارتی جھوٹ اور پروپیگنڈا اب پوری دنیا کے سامنے عیاں ہو چکا ہے کیونکہ دنیا اسے اپنی آنکھوں سے دیکھ رہی ہے۔

Scroll to Top