مودی سرکار کا جھوٹ بے نقاب کرنے پر پختون ڈیجیٹل کا یوٹیوب اکاونٹ بھارت میں بلاک

پشاور:مودی سرکار پختون ڈیجیٹل سے بھی خوفزدہ، یوٹیوب اکاونٹ بلاک کردیا۔
دنیا کی بڑی جمہوریت، آزادی اظہار رائے کے چیمپئن اور خطے کی نام نہاد معاشی طاقت کی دعویدار مودی سرکار نے پختون ڈیجیٹل کا یوٹیوب اکاونٹ بھارت میں بند کروادیا۔

یوٹیوب کی جانب سے پختون ڈیجیٹل کو موصول شدہ ای میل کے مطابق بھارتی حکومت نے چینل کی بندش کے حوالے سے انہیں خصوصی درخواست دی تھی جس کے بعد انہوں نے پختون ڈیجیٹل کے سارے ویڈیوز تک بھارت میں رسائی ختم کردی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت کی مودی سرکار نے پاکستان کے مختلف ٹی وی چینلز،سیاستدانوں، صحافیوں کے یوٹیوب اکاونٹس، ایکس اکاونٹس اور اداکاروں کے انسٹاگرام اکاونٹس بھی بھارت میں بلاک کئے ہیں۔

Scroll to Top