پاک بھارت کشیدگی ،سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ کل پاکستان پہنچیں گے

پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ کل پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ عادل الجبیر کل اپنے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔ مہمان وزیرمملکت برائے خارجہ آج بھارتی دارلحکومت میں تھے۔

اس سے قبل ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی بھی سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:مودی سرکار کا جھوٹ بے نقاب کرنے پر پختون ڈیجیٹل کا یوٹیوب اکاونٹ بھارت میں بلاک

اپنے دورے کے دوران ایرانی وزیرخارجہ نے صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف، نائب وزیر اعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈاراور دیگر اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کی تھیں۔

Scroll to Top