حاجی پیر سیکٹر میں بھارتی جارحیت، پاک فوج کا موثر جوابی وار، جھنڈا زیارت پوسٹ تباہ

حاجی پیر سیکٹر میں بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے پاک فوج نے دشمن کی جھنڈا زیارت پوسٹ کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستان کی مسلح افواج نے موثر کارروائی کرتے ہوئے دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جھنڈا زیارت پوسٹ کی تباہی سے بھارتی فوج کو نمایاں جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ اس سے قبل بھی پاک فوج کی جانب سے دشمن کی اشتعال انگیزیوں کے جواب میں کئی بھارتی چیک پوسٹیں تباہ کی جا چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان نے حملہ کیا تو گونج پوری دنیا سنے گی،ترجمان پاک فوج

سکیورٹی اداروں کے مطابق بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی جانب سے منہ توڑ جواب کا سلسلہ جاری ہے اور ہر جارح اقدام کا موثر جواب دیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top