معروف فرانسیسی اخبار نےبھارتی فضائیہ کی نااہلی کاپول کھول دیا

اسلام آباد: معروف فرانسیسی اخبار لی مونڈے نے بھارتی فضائیہ کی کارکردگی اور حالیہ فضائی جھڑپوں میں ہونے والے نقصانات پر مبنی چشم کشا رپورٹ جاری کی ہے، جس میں بھارتی دعوؤں اور پروپیگنڈے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے حقائق دنیا کے سامنے رکھ دیے گئے ہیں۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں حالیہ فوجی آپریشن نے بھارتی فضائیہ کی کمزوریاں واضح کر دی ہیں۔ اخبار کے مطابق بھارت نے کم از کم تین لڑاکا طیاروں کے نقصان کو تسلیم کیا ہے جن میں فرانسیسی ساختہ جدید ترین رافیل طیارے بھی شامل ہیں۔ یہ بھارت کے لیے نہ صرف ایک عسکری نقصان ہے بلکہ اس کی فضائی صلاحیتوں پر بھی سوالیہ نشان ہے۔

لی مونڈے کا کہنا ہے کہ بھارت نے 2016 میں تقریباً 8 ارب یورو کی لاگت سے 36 رافیل طیارے حاصل کیے تھے، جن کا مقصد فضائی قوت میں بہتری لانا تھا، تاہم حالیہ واقعات نے اس فیصلے پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔

اخبار نے دسمبر 2024 میں بھارتی آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی فضائیہ میں تکنیکی مسائل اور تربیتی کمزوریاں بدستور موجود ہیں۔

رپورٹ میں دفاعی ماہرین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ پاکستانی فضائیہ کو گزشتہ 15 سال سے انسداد دہشتگردی کے باعث مسلسل جنگی آپریشنز کا تجربہ حاصل ہے، جو اسے بھارتی فضائیہ پر برتری دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا، سینیٹر عرفان صدیقی

پاکستان کے پاس جدید فرانسیسی اور چینی ساختہ طیارے موجود ہیں جو بھارت کے مقابلے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

لی مونڈے نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ بھارت نے اپنے میڈیا کو طیاروں کی تباہی کی خبر نشر کرنے سے روک دیا ہے، تاکہ مودی حکومت اور بھارتی فضائیہ کی نااہلی کو چھپایا جا سکے۔

Scroll to Top