زاہد چن زیب کی زیرِ قیادت گلیات میں جدید مشینری کی خریداری اور تزئین و آرائش کا افتتاح

حمد اللہ خان

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے ثقافت، سیاحت، آثارِ قدیمہ و عجائب گھر، زاہد چن زیب نے گلیات کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔

اس دوران ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈیولپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) شہریار علی، ڈائریکٹر ٹیکنیکل انجینئر ارسلان شوکت، اور دیگر اہم افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

مشیر زاہد چن زیب نے جدید مشینری کی خریداری اور اس کے افتتاح کے علاوہ ڈونگا گلی، خانسپور اور چانگلہ گلی پارکس کی تزئینِ نو کے بعد ان کا افتتاح کیا۔

انہوں نے جی ڈی اے کے نئے سول ٹیسٹنگ لیبارٹری کا بھی افتتاح کیا، جو ترقیاتی کاموں کے معیار کو جانچنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

زاہد چن زیب نے نتھیا گلی میں قائم جی ڈی اے کنٹرول روم کا معائنہ بھی کیا اور عملے کی جانب سے سیاحوں کی رہنمائی اور ہنگامی صورتحال میں فوری ردِعمل پر ان کی کوششوں کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں ایبٹ آباد: فی میل اسپورٹس گالا کا شاندار اختتام، کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی

ان منصوبوں کا مقصد گلیات میں سیاحتی سہولتوں کو مزید بہتر بنانا اور خطے میں سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

Scroll to Top